ابنا: امریکی اخبار کے مطابق سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن سے پہلے اس کے کمپاؤنڈ کی نگرانی کے لئے نئے اسٹیلتھ ڈرون طیارے استعمال کئے تھے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیلتھ ڈرونز کے ذریعے سی آئی اے نے کافی عرصے سے اسامہ کے کمپاؤنڈ پر نظر رکھی ہوئی تھی ۔ ان طیاروں نے پاکستان میں نگرانی کے درجنوں آپریشن کئے ۔ یہ طیارے انتہائی بلندی پر پرواز کرتے ہیں اور ان کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا ۔ ان طیاروں نے اسامہ کی ہلاکت سے کئی ماہ قبل ہائی ریزو لوشن ویڈیو بھی فراہم کی تھی ۔ ان اسٹیلتھ ڈرونزکی مدد سے ہی امریکی صدر باراک اوبامہنے اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ رات کے اندھیرے میں اسامہ کے خلاف ہونے والا آپریشن دیکھاتھا ۔ اخبار کے مطابق اسامہ کی نگرانی کے لئے جاسوسی طیاروں کے ساتھہ مصنوعی سیارے ، جاسوسی آلات اور پاکستان میں سی آئی اے ایجنٹوں کو بھی استعمال کیا جاتا رہا اخبارکے مطابق امریکہ افغانستان کی سرحد کے قریب پاکستانی علاقہ میں ڈرون حملے کررہا ہے اور امریکی جاسوس طیارے پہلے دہشت گردوں کے مشخص ٹھکانوں پر حملے کرتے تھے لیکن اب ان کے مقاصد اور سمت و سو میں تبدیلی رونما ہورہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
17 مئی 2011 - 19:30
News ID: 242180
ایک مغربی اخبار نے پاکستان میں امریکی سی آئی اے کی خفیہ کارروائیوں میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کا خفیہ ٹھکانہ امریکہ کے زیر نظر تھا۔